فرینکفرٹ کے قریب طیارہ حادثے میں دو افراد ہلاک

برلن:فرینکفرٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ درختوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ مقامی ہوائی اڈے، ہائی وے اور ریلوے لائن کے قریب پیش آیا تاہم بہت معمولی نقصان ہوا۔جرمن پولیس نے بتایا کہ ہائیز صوبے کے جنوب مغرب میں واقع جیلن ہاوزین قصبے کے قریب ایک چھوٹا طیارہ درختو ں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں