خواتین کو با اختیار بنانے میں حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، ماجبین شیران

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں ماجین شیران نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کو معاشی، اقتصادی اور سیاسی میدان میں بااختیار بنانے اور معاشرے کے تمام شعبوں میں متحرک کردار اداکرنے کے لئے صوبائی حکومت جامع حکمت عملی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔جس کے لیے خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں بااختیار بنانے کے لئے موثر قانون سازی کی جارہی ہے۔موجودہ دور حکومت میں خواتین سے متعلق ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی 2020-24کی آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی خواتین کو معاشی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور خواتین کے مسائل کی نشاندہی کرکے حل کے لئے قابل عمل تجاویز اور حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی اس جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے بلوچستان اسمبلی موثر قانون سازی اور اقدامات کو بہتر طور پراجاگر کررہی ہے۔ موجودہ حکومت نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام, کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی عمل میں لائی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے معذور خواتین کے لیے انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ترقی نسواں ظفر بلیدی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے آئین کا حصہ ہے اورحکومت بلوچستان زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے مرکزی کردار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ دنیا کی ترقی کے لیے عورتوں کو ان کے حقوق دینا لازمی ہے بلوچستان میں خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو معاشی، اقتصادی اور سیاسی فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنانے اور معاشرے کے تمام شعبوں میں متحرک کردار کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ہماری خواتین بھی ہرمیدان زندگی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں. جبکہ حکومتی سطح پر خواتین کو اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے خواتین سے متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کرانے سے ہی خواتین کو امتیازی سلوک سے بچانے میں خاطر خواہ مدد ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں