ملتان: تفتان سے کلیئر قرار دیئے گئے 453زائرین میں کرونا کی تشخیص

ملتان: ہفتے کو کلیئر قرار دے کر اپنے اپنے اضلاع میں بھیجے گئے 1160 زائرین میں سے 453 افراد میں اپنے اضلاع میں پہنچنے کے بعد کورونا کی تشخیص کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تفتان سے گزشتہ ماہ 20 مارچ کو کلیئر قرار دے کر بھجوائے گئے زائرین کا جب ضلعی انتطامیہ نے تھرمل اسکریننگ کے ذریعے معائنہ کیا اور جن میں علامات پائی گئیں انہیں دوسرے افراد سے الگ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اور خصوصی طور پر محکمہ صحت کو درخواست کی تھی کہ انہیں ٹیسٹ کٹس مہیا کی جائیں تاکہ زائرین کا ٹیسٹ کرکے وبا سے متاثرہ افراد کو دوسرے لوگوں سے الگ کیا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ بالآخر صوبائی حکومت کو بار بار درخواستیں کرنے کے بعد تمام زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1160 زائرین کے ٹیسٹ منفی آئے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے متعدد اجلاسوں کے دوران اپنے اعلیٰ عہدیداروں اور سیکریٹری صحت کو کہا کہ تمام زائرین کو اپنے آبائی اضلاع مین بھجوائے جانے سے قبل ان کے ٹیست کیے جائیں مگر اعلیٰ افسران نے ضلعی انتظامیہ کو صرف 5 فیصد زائرین کے ٹیسٹ کرنے کے لیے کہا جس میں سے بھی 3 فیصد زائرین میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں