چاغی، لیویز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ ڈاکو گرفتار

دالبندین: بلوچستان کے ضلع چاغی میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2مبینہ ڈاکوکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔ تحصیلدار دالبندین اکبر مزارزئی کی قیادت میں مذکورہ کارروائی دالبندین کے نواحی علاقے میں کی گئی جہاں تعاقب کرنے پر ڈاکو نے لیویز فورس کے کوئیک رسپانس ٹیم پر فائرنگ کھول دی جس کی وجہ سے گشتی گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں تاہم لیویز اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے،لیویز فورس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد جب ڈاکو فرار ہونے لگے تاہم انہیں قریب ہی ایک پہاڑی علاقے میں گھیر کر گرفتار کرلیا گیا، زیر حراست ڈاکو کو دالبندین لیویز تھانہ منتقل کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں