امریکا: کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی، اجتماعی قبروں کی تیاری

واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے قبرستان میں جگہ کم پڑگئی، ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وبائی مرض بڑا چیلنج بن گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کروناوائرس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے ریاست کے تمام قبرستانوں میں جگہ کم پڑ چکی ہے۔
البتہ نیویارک کے ہارٹ نامی جزیرے پر اجتماعی قبر کھود کر میتوں کو دفنایا جا رہا ہے۔ متعلقہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وبائی مرض سے مزید افراد کی ہلاکتیں ممکن ہیں جس کے پیش نظر اسی طرح مزید اجتماعی قبریں کھودی جاسکتی ہیں۔ حکومت نے وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومت عملی تیز کردی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں