ژوب، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
ژوب:بلوچستان کے ضلع ژوب میر علی خیل روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب میں میرعلی خیل روڈ پرڈمپر اور واٹرٹینک کے درمیان ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں کام کرنے والے ہیلپر شفیق نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


