اوتھل، جعلی ادویات کا کاروبار،کھلے عام فروخت جاری
اوتھل؛ضلع لسبیلہ کے ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی کھلے عام فروخت جاری فصلوں پر استعمال کرنے والے کسانوں کا نقصان، جبکہ محکمہ زراعت کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے دکانداروں کو کھلی چھوٹ عوامی حلقوں کا ڈی سی لسبیلہ اور اے سی بیلہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل اوتھل میں محکمہ زراعت کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات کی دکانوں پرکھلے عام فروخت کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے خریدار کسانوں کی طرف سے فصلوں پر ادویات استعمال کرنے سے نہ تو بیماری دور ہوتی ہے اور نہ ہی دوائی کے استعمال سے فصل میں کوئی بہتری ہوتی ہے جس پر کسانوں کا مالی نقصان ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
Load/Hide Comments


