تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، بلوچستان لیبر فیڈریشن
کوئٹہ:بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام صوبائی بجٹ 2021تا 2022میں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ 25فیصد ڈسپیرٹی رڈیکشن الاؤنس کی ادائیگی واسا بی ڈی اے بی اینڈآر ایریگیشن میونسپل کرپوریشنوں و میونسپل کمیٹیوں میں تنخواہوں پنشن پرموشن اپ گریڈیشن اور دیگر مزدور مسائل کے حل کیلئے واسا ایمپلائز یونین کے ہیڈ آفس زرغون روڈ سے مزدوروں و ملازمین کی عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت فیڈریشن کے چیئرمین حاجی بشیر احمد صدر خان زمان سیکرٹری جنرل قاسم خان عبدالمعروف آزاد عابدبٹ نے کی ریلی میں سینکڑوں مزدور اور ملازم شریک تھے احتجاجی ریلی زرغون روڈ پرنس روڈ انسکمب روڈ سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی پہنچی تمام راستے مزدوروں و ملازمین نے بجٹ 2021میں تنخواہوں میں اضافے مختلف اداروں سے مزدوروں کی چھانٹیوں محکمہ واسا کو تنخواہوں پنشن اوور ٹائم کے فنڈز ادا نہ کرنے ملازمین کی کئی سالوں سے رکی ہوئی پرموشن اپ گریڈیشن نہ ہونے کیخلاف اور وفاق کی جانب سے اعلان کردہ 25فیصد ڈسپیرٹی رڈیکشن الاؤنس کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن نہ کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی ریلی جب بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی کیمپ پہنچی تو وہاں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے قائدین خان زمان بشیر احمد قاسم خان عبدالمعروف آزاد نورالدین بگٹی ظفر خان رند حسن بلوچ عابد بٹ محمد عمر جتک ملک وحید کاسی سمیت دیگر رہنماؤں اور مزدوروں کا بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں ملک سکندر ایڈووکیٹ ملک نصیر شاہوانی نصراللہ زیرے حاجی نواز کاکڑ میر زابد ریکی اور دیگر اراکین اسمبلی نے استقبال کیا اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں احتجاجی جلسے سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ خان زمان ملک نصیر شاہوانی حاجی بشیر احمد قاسم خان نصراللہ زیرے عابد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت تاریخ کی ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے صوبے کا محنت کش طبقہ عوام ملازمین اور مزدور مسائل کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہیں نا اہل حکمران صرف سبز باغ دکھانے اور دھوکہ دینے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام اور مزدور دشمن صوبائی بجٹ اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے حکومت ملازمین مزدوروں اور عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی انھیں ریلیف نہیں دے سکتی تو اسے مستعفی ہو جانا چاہئے ستم ظریفی ہے کہ واسا بی ڈی اے میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین و مزدور تنخواہوں سے محروم ہیں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان کے غریب مزدوروں ملازمین کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے بلوچستان حکومت اپنے لیبر قوانین پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی مخصوص لابی اداروں میں اپنے قوانین چلارہی ہے اور لوٹ مار کررہی ہے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں بلوچستان حکومت 25فیصد الاؤنس اور بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرے حاجی بشیر احمد قاسم خان نیکہا کہ ملازمین و مزدوروں کے مسائل تنخواہوں پنشن اپ گریڈیشن پرموشن کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین مستقل اور دیگر مزدور مسائل حل نہ ہوئے تو بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں و دھرنوں کا اعلان کرے گی اس موقع پر بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے مزدور رہنما عابد بٹ نے خطاب کیا اور مزدوروں و ملازمین کو 18جون کو صوبائی بجٹ پیش کرنے کے موقع بر اپنے مسائل کے حل کیلئے بھر پور آواز اٹھانے کی ہدایت کی۔


