سردار یار محمد رند نے مستونگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ: پا کستان تحریک انصا ف کے پار لیمانی لیڈ ر و صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند نے مستونگ میں خواتین ٹیچر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے وا قعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ خواتین اساتذہ پرہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ زخمی خواتین اساتذہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں