سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 17 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا

ریاض: عرب اتحادی افواج نے کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے 17 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔
حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں پر 17 ڈرونز سے حملہ کی کوشش کی گئی تاہم عرب اتحادی افواج کی کارروائی کے باعث تمام ڈرونز کو فضا میں ہیں تباہ کردیا گیا۔

عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر خمیس مشیط تقریباً 11 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا جب کہ 6 کے قریب ڈرونز کو شہر نجران پر حملہ کی کوشش کے دوران تباہ کیا گیا۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی سرحد سے سعودی عرب کے شہروں کو میزائل اور بمبار ڈرونز سے متعدد بار نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی ماہ سے ان حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئیں ہے جب کہ سعودی اتحادی افواج نے ان حملوں کو فضا میں ہی ناکام بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں