ژوب، ٹرانسپورٹ یونین سے اے سی ژوب کے کامیاب مذاکرات، احتجاج ختم،روڈ کھول دیا

ژوب:سیلیازہ پل پر ٹرانسپورٹ یونین کا احتجاج اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل کاکڑ نے کامیاب مذاکرات پر روڈ کو کھول دیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان روڈ توریان کے قریب سواری کوسٹر کے ڈرائیور کے ساتھ عوام کے جانب سے بدتمیزی کے خلاف ٹرانسپورٹ یونین نے سیلیازہ پل پراحتجاج روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا اسسٹنٹ کمشنرژوب روحانہ گل کاکڑ، لیویزڈولفن فورس کے انچارج فاضل شاہ مندوخیل اور لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں