338پاکستانی شہری غیر قانونی سفر کے الزام میں ایرانی حکام کے ہاتھوں گرفتار
چاغی:ایرانی سرحدی فورسز نے غیر قانونی سفر کے الزام میں ایران میں گرفتار 338پاکستانیوں کو تفتان حکام کے حوالے کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی باشندے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے اکثر پاکستانیوں کا تعلق صوبہ پنچاب سے بتایا جاتا ہے۔ مند بلو سے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ایران کے راستے روز کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے۔تفتان لیویز نے تحقیقات کے بعد تفتان لیویز تھانے میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


