کوئٹہ،بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں صوبے کا پہلا شمسی نظام نصب

کوئٹہ: فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کوئٹہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں سے پہلا ہسپتال ہے جہاں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یو این ایچ سی آر کی مدد سیشمسی نظام کی تنصیب کی جا رہی ہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد سے یو این ایچ سی آر کے الیکٹریکل انجینئر کلیم نیازی کوئٹہ پہنچے اور انہوں نے ہسپتال میں شمسی نظام کی تنصیب کیلئے ہسپتال کے مختلف شعبوں کیلئے درکار بجلی اور لوڈ سے متعلق امور کاجائزہ لیا اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ نوراللہ موسی خیل نے بھی انہیں ہسپتال میں بجلی کی ضروریات بابت معلومات دی،یو این ایچ سی آر کے الیکٹریکل انجینئر کلیم نیازی نے تمام ایمرجنسی وارڈز اور مشینری کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے تخمینہ رپورٹ مرتب کی جسے وہ اسلام آباد میں یو این ایچ سی آر کے حکام کو پیش کریں گے۔واضح رہے کہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز اور دیگر شعبوں کے لئے درکار بجلی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہسپتال کے ایم ایس نور اللہ موسی خیل نے یو این ایچ سی آر کے حکام سے اپیل کی تھی جس پر یو این ایچ سی آر کے حکام نے ہسپتال میں بجلی نظام کو سولر پر منتقلی کیلئے حامی بھری تھی بلکہ انہوں نے اپنے الیکٹریکل انجینئر کو ہسپتال میں شمسی نظام کی تنصیب کا تخمینہ رپورٹ کیلئے بھیجا جو گزشتہ روز کوئٹہ آئے اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔یاد رہے اس سے قبل بھی نوراللہ موسی خیل کی نشاندہی اور استدعا پر یو این ایچ سی آر کی جانب سے جدید ترین سٹی اسکین مشین کی تنصیب کا کام بھی شروع کیا گیا ہے جس پر جلد کام مکمل کر لیا جائے گا،نوراللہ موسی خیل کی کورونا عالمی و با کے دوران خدمات اور ہسپتال میں کئے گئے اصلاحات کو عوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے وہی اس سے زیر علاج مریضوں اور ان کے تیماردار بھی مطمئن دیکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں