سبی، پی ٹی سی ایل سروس سمیت موبائل نیٹ ورک کئی دنوں سے معطل

سبی:سبی سمیت گردونواح میں پی ٹی سی ایل سروس سمیت موبائل سروس کئی دنوں معطل صحافیوں کو خبروں کی ترسیل جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا موبائل شاپ ایزی پیسہ کے کاربار کرنے والے بھی متاثر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سبی سمیت گردنواح میں یو زونگ موبلنک سمیت تمام موبائل سروس کے علاوہ پی ٹی سی ایل سروس معطل ہوجانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پی ٹی سی ایل و موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے مقامی صحافیوں کو خبروں کی ترسیل جبکہ موبائل سروس نہ ہونے سے شہری بھی مشکلات سے دوچار نظر آتے رہے موبائل شاپ ایزی پیسہ کے کاربار کرنے والے بھی سروس نہ ہونے کی وجہ سے کاربار نہ کرسکے جس کی وجہ سے دکاندار وں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ سروس بند ہونے کی وجوہات سامنا نہ آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں