کسی کوبھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی رکن کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدو س بزنجو نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری کے فوری بعد 18جون کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد ارکان اسمبلی کو ان کیمرہ بریفننگ دی جائیگی کسی کوبھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی رکن کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکے، بجٹ اجلاس کے روز ہونے والی ہنگامی آرائی کی تحقیقات جاری ہیں، اسپیکر ہونا یا نہ ہونا معنی نہیں رکھتامگر اسپیکر کے عہدہ کے تقدس کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھائی ہے، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہی، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں