قلات میں گیس کی بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار، نوٹس لینے کا مطالبہ
قلات: قلات میں موسم گرما میں بھی سوئی گیس مکمل طور پر غائب گیس کی بندش سے امور خانہ داری میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا مگر کمپنی کی جانب سے گیس صارفین بلوں وصولی باقائدگی سے جارے ہے قلات کی گیس صارفین کی جانب سے سوئی گیس کمپنی کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ہیں سوئی گیس کمپنی اگر گیس فراہم نہیں کرتی تو ماہانہ گیس بل کس بات کی لیتے ہیں گیس صارفین نے حکام اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے سوئی گیس کمپنی نے قلات کے گیس صارفین کو گیس فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سوئی گیس کی بندش سے قلات شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خصوصاََ خواتین کو امور خانہ داری میں ازیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب سوئی گیس کمپنی کی جانب سے شہریوں بھاری بھرکم بلز بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری قلات کے عوامی حلقوں نے سوئی گیس کمپنی کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کمپنی سردیوں میں تو گزشتہ کئی سالوں سے گیس فراہم نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کو گیس فراہم نہیں کررہی مگر قلات کے صارفین سے بلوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جب گیس نہیں تو ماہانہ بلز کیس لیئے غریب عوام سے وصول کی جا رہی ہیں انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


