بیلہ، مرشد اسپتال کراچی کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم
بیلہ: مرشد اسپتال کراچی کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم غریب ملازمین کے گھروں میں فاقوں کا راج چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اسپتال انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر تنخواہوں سے محروم غریب ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں تفصیل کے مطابق کراچی کی نجی مرشد اسپتال کے ملازمین پچھلے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب شدید مالی مشکلات اور پریشانیوں سے دو چار ہیں تنخواہوں سے محروم ملازمین کے گھروں میں پچھلے دو مہینوں سے فاقے ہیں اور ملازمین کے معصوم بچے دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں عوامی حلقوں نے اسپتال انتظامیہ کی ملازم کش پالیسیوں اور من مانیوں پر گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرشد اسپتال کی انتظامیہ ملازمین کے ساتھ ظلم اور استحصال کر رہی ہے کئی کئی مہینے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھنا ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتیوں اور ناانصافیوں کے مترادف ہے ان حلقوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر صحت سندھ اور اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرشد اسپتال کراچی (مواچھ بلدیہ)کی انتظامیہ کی ملازم کش پالیسیوں اور من مانیوں کا نوٹس لیا جائے اور ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور غریب ملازمین کو مالی مشکلات و پریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔


