سلیکٹڈ حکمر انوں کے خلاف تحریک کا آغاز کر چکے ہیں،مولانا حیدری

اوستہ محمد: جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی جنر ل سیکرٹری سینٹر مو لانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر مو لانا فضل الر حمن پر بغاوت کا مقد مہ بنتا ہے تو جمعیت علما اسلام کا ہر کارکن باغی ہے حکمران نا لائق ہو نے کے سا تھ نا اہل بھی ہے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے دعووں کے بجا ئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے سلیکٹڈ حکمر انوں کے خلاف تحریک کا آغاز کر چکے ہیں رواں ہفتے پشاور،لاہور اسلام آباد میں اپو زیشن کی جماعتیں جلسے کر یں گی تحریک انصاف حکو مت پا کستان کی بد ترین حکو مت کے طور پر یاد ر کھی جا ئیگی ا ن خیا لات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مر کزی سیکر ٹری جنر ل سینٹر مو لا نا عبد الغٖفور حیدری نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکو مت نا لائق ہو نے کے ساتھ نا اہل بھی ہے ابھی تک ملک میں کسی بھی میگا پرو جیکٹس بھی کام نہیں کیا جاسکا ملک معاشی طور پر دیو الیہ پن کا شکار ہو تا جارہا ہے قوم سے جھوٹے وعدے کئے گئے تھے جو ابھی تک پو رے نہیں کیئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں