کوئٹہ، ٹریفک پولیس کی نان پیڈ کسٹم گاڑیوں، کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹوں کیخلاف کارروائی

کوئٹہ: ایس ایس پی ٹریفک گل سید خان آفریدی نے مجسٹریٹ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ شہر کی مختلف علاقوں میں نان پیڈ کسٹم گاڈیوں،بلیک پیپر کالے شیشوں،غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔اس موقع پر 63گاڈیوں کے بلیک پیپر اور98 فینسی نمبر پلیٹوں کو اتار دئیے جبکہ 490 گاڈیوں اور موٹر سائیکلوں کو 18لاکھ روپے چالان کئے اور 533 نان پیڈ کسٹم گاڈیوں کو بحق سرکار تحویل میں لے کر کسٹم کے حوالے کیا گیا اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1253رکشوں کو چالان کئے جبکہ 128رکشوں کو بغیر کاغذات پر جرمانے کئے اس کے علاؤہ 51جعلی رائداری والی گاڈیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔جبکہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ورزی پر جرمانے اور سخت وارننگ جاری کئے۔اس حوالے سے شہریوں نے ایس ایس پی اور ٹریفک حکام کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں