سینیٹر روزی خان کاکڑ پی پی پی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد سینیٹر روزی خان کاکڑ کو پی پی پی بلوچستان کا صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا، روزی خان کاکڑ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین سیکرٹریٹ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو نے جاری کردیا، سینیٹر روزی خان کاکڑ کو اہم زمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سینیٹر روزی خان کاکڑ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری و پارٹی قیادت کی اعتماد پر پورا اتریں گے اور پارٹی چئیرمین کے پیغام و پارٹی نظریے و منشور کو بلوچستان کے ہر کونے تک پہنچائے گے، صوبائی صدر اور سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سابق جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہے انکی گرانقدر خدمات پر انکوں خراج تحسین پیش کرتا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں