کوہلو کا واحد ٹراما سینٹر 4سال سے غیر فعال،عوام پریشان

کوہلو: حکومت بلوچستان نے مریضوں اور ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں ٹراما سینٹر کے قیام کی منظوری دی تھی جس کی تعمیر ومرمت 2018 میں ایک سال کے قلیل مدت میں مکمل ہوئی تھی مگر اس کے بعد بلوچستان کی صوبائی حکومت جو صوبے میں شعبہ صحت میں گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں انقلابی تبدیلوں کا دعویٰ کرتی نظر آتی ہے وہی ضلع کوہلو کے ٹراما سینٹر کو فعال ہونے میں 4سال کا عرصہ بیت گیا ہے جس سے2 کروڑر وپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے وا لے ٹراما سینٹر کئی سالوں سے صوبائی حکومت کے نمائندوں کے توجہ کا منتظر ہے جبکہ باوثوق ذرائع کے مطابق کہ ٹراما سینٹر کے تعمیر ومرمت کے بعد تاحال ضروری سامان فراہم نہیں کیا گیا ہے منصوبے کے بقایا پیسے بندر بانٹ کی نظر ہوچکے ہیں اس وقت اس منصوبے سے مریضوں کو سہولیات کے فراہمی کے لئے ٹراما سینٹر کو فعال ہونے میں اسٹاف اور میڈیسن کی فراہمی ناگزیر ہے ضلع میں ٹراما سینٹر فعال نہ ہونے سے حادثات،آگ میں جھلسنے اور دیگر واقعات کے مریضوں کو اہسپتال میں بنیادی طیبی امداد کے بعد ملتان اور ڈی جی خان ریفر کیا جاتاہے جہاں کئی گھنٹوں کے طویل سفر کی وجہ سے پہلے سے تکلف زدہ مریضوں کی جان نکلنامعمول بن گیاہے ڈھائی لاکھ سے زائد نفوس کی آبادی پر مشتمل ضلع کے لئے ٹراما سینٹر کا فعال ہونا وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ اس حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے احسانی محکمہ صحت بلوچستان کو بھیجی جاتی رہی ہے مگر مجال ہے کہ حکومت نے عملے اورمیڈیسن کی منظوری کے لئے کمر کس لی ہو۔ جس کی وجہ سے ضلع کا واحدٹراما سینٹر بلڈنگ کی حد تک محدود ہوکر رہ گیا ہے ٹراما سینٹر فعال نہ ہونے سے نہ صرف مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے عملے کو بھی کئی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جو سہولیات اور آلات و مشینری ٹراما سینٹر میں میسرہوتے ہیں وہ ہسپتال میں عمومی طور پر موجود نہیں ہوتے ہیں ٹراما سینٹر کے لئے اپنا ڈائریکٹر ٹراما سینٹر جبکہ سرجنز،نیروسرجن،ایڈمین آفیسر،سٹاف نرس،میل و فیمیل میڈیکل آفیسر ز،آرتھوپیڈک،اسسٹنٹ سمیت 20سے زائد مختلف شعبوں میں 90افراد پر مشتمل میڈیکل عملے نے بھرتی ہونا ہے مگر صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر ضروری عملہ، ادویات ا ور مشینری فراہم کرکے بھی ٹراما سینٹر کو فعال کرسکتے ہیں ضلع کے واحد ٹراما سینٹر کی کئی عرصوں سے غیر فعالی پر کوہلو کے عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کا قلمدان اس وقت صوبے کے وزیر اعلیٰ جام کمال کے پاس ہے مگر بلوچستان کی صوبائی حکومت کو چائیے کہ اب زبانی دعوں سے ہٹ کر عملی اقدامات کرئے تاکہ لوگوں کو صحت کے بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر میسر ہوسکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان،سیکرٹری صحت بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ ضلع کے ٹراما سینٹر کو فوی عملہ اور ادویات فراہم کی جائیں ٹراما سینٹر فعال ہونے سے مریضوں کو سہولیات ملیں گی اور بروقت علاج ومعالجہ ممکن ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں