بلوچستان اسمبلی کا مائیک خراب، وزیراعلیٰ و اسپیکر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں مائیک خراب ہونے کے باعث وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ خیال ہفتے کے روز بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تقریرکے دوران بار بار مائیک بند ہوتا رہا جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اورا سپیکر اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسمبلی کے مائیک حکومت کی نہیں بلکہ آپ کی ذمہ داری ہیں محض مائیک کیلئے سی این ڈبلیو کے انتظار کی بجائے بازار سے مائیک خرید لئے جائیں یا کیوں نہ ہم تمام اتحادی چندہ اکٹھا کرکے اسمبلی کیلئے مائیک خریدیں جس پر اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال آپ تین سالہ کارکردگی بتارہے ہیں لیکن اسمبلی کا یہ حال ہے ہم نے سی این ڈبلیو کو اس بارے میں کئی بار خط لکھا ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوسکی یہ محض مائیک کا مسئلہ نہیں بلکہ اسمبلی کے پوری ساؤنڈ سسٹم کی مرمت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں