عثمان خان کاکڑ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا، چنگیز خان جمالی

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری عثمان خان کاکڑ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا،مرحوم نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر غریب اورمظلوم طبقات کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم عثمان خان کاکڑ نے ایوان بالا میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے مظلوم اور محکوم عوام کے حقوق کیلئے موثر انداز میں آواز بلند کی مرحوم کی وفات سے صوبہ ایک اہم سیاسی لیڈرسے محروم ہوگیا ہے جن کی صوبے اور عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑکی قیادت میں پارٹی رہنماوں حاجی اشرف کاکڑ،سابق ایم پی اے حیدرجمالی، نصیر شاہ دوپاسی،عبدالحمید کاکڑ،ربانی خلجی،قاسم اچکزئی،ملک ولی وردگ،ظفرپیرزادہ، ظفر خان داوی،سمیع خان بڑیچ،عصمت کاکڑ،سابق ناظم شفیق خان کاکڑ،صوفی ممتاز کاکڑ،ربانی کاکڑ،حیات کاکڑ،عبدالواسع پوپلزئی،احسان افغان،ڈاکٹرعبیداللہ کاکڑ،شریف خان،محمد حنیف کاکڑ اوردیگر نے مسلم باغ میں مرحوم عثمان کاکڑ کی جنازہ میں شرکت کی۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں