سوراب میں بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے 8 دہشتگرد ہلاک، دھماکوں سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے، آئی ایس پی آر

ویب دیسک : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے تعاقب کے بعد مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے دھماکوں سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کی تلاش کیلئے مشترکہ کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا۔ آپریشن میں فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ سکیورٹی فورسز نے مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ائی ایس پی ار کے مطابق ان واقعات میں اب تک 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں