تفتان،140زائرین کو ان کے شہروں کو روانہ کردیا گیا

تفتان:پاک ایران کے مابین سرحدی شہر تفتان سے 140 پاکستانی زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے پاکستانی زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کر دیا گیا تفتان قرنطینہ سینٹر میں سندھ،خیبر پختون خواہ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 140 پاکستانی زائرین کو سخت سیکورٹی میں تفتان سے روانہ کر دیا گیا زائرین کو 8 بسوں میں روانہ کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کے مطابق انھیں سیدھا ان کے صوبوں کے روانہ کیا گیا ہے یہ تمام افراد گزشتہ کہء دنوں سے تفتان قرنطینہ سینٹر میں موجود تھے جنھیں کلیئرنس ملنے کے بعد آج روانہ کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں