ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایڈوانس میں بی ایم سی میں آئسولیشن وارڈ بنایا، جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہے اس سے غلط بیانی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے بولان میڈیکل ہسپتال آئسولیشن وارڈ دو ہفتے پہلے قائم کر دیا گیا تھا سوشل میڈیا پر آئسولیشن وارڈ کے حوالے سے خبروں اور تجزیوں پر افسوس ہوا ہے حکومت کورونا وائرس سے اپنے محدود وسائل میں رہ کر احسن طریقے سے اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پچھلے دو دنوں سے ایک ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا میں چل رہی ہیں اور بہت سارے تجزیہ نگاروں نے اس پر بات بھی کیا ہے وہ یہ لکھ رہے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے ایک رات پہلے ٹرک میں کچھ بیڈز وغیرہ چیزیں دکھائی گئی ہیں اور یہ تاثردیا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بولان میڈیکل ہسپتال آئسولیشن وارڈ کا ہم نے دورہ کروایا تھا وہ صرف ایک رات پہلے بنا یاگیا ہے در اصل اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے میں نے اپنے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ 9دن پہلے بولان میڈیکل ہسپتال آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا یہ وہی دن تھا جب میں نے ینگ ڈاکٹرزسے ملاقات بھی کی،اس کے بعد پریس کانفرنس بھی کیا تھا وہی آئسولیشن وارڈ کا وزیراعظم عمران خان نے دورہ بھی کیا ہے اور12دن پہلے بولان میڈیکل ہسپتال آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا تھا یہ تاثر دینا کہ ایک رات پہلے آئسولیشن وارڈ بنی ہے مجھے بہت افسوس ہوا یہ سن کر بولان میڈیکل ہسپتال ایک بڑا ہسپتال ہے اس میں کورنٹین آئسولیشن اینڈ آئی سی یو ہے حکومت نے شیخ زاید ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال میں فی الحال کورنٹین میں پازیٹیو مریضوں کو رکھا ہے الحمد اللہ شیخ زید اور فاطمہ جناح ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کا اچھی طرح سے دیکھ بھال ہورہی ہے اللہ نہ کرے ہنگامی صورتحال میں ہم نے ایڈوانس میں 4سے 5سو لوگوں کی ضرورت کیلئے آئسولیشن وارڈ بی ایم سی میں بنا یا ہے یہی مقصد تھا کہ وزیراعظم عمران خان بولان میڈیکل ہسپتال کا بڑا آئسولیشن وارڈ کا دورہ کرا یا ہے تاکہ ہم ہیلتھ سہولیات دکھا سکیں اسی طرح ہمارے پاس پرائیویٹ ہسپتالوں کے علاوہ اور بھی کئی بلڈنگز ہیں جن کو ہم آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کرسکتے ہیں ان حالات میں کوئی بھی گورنمنٹ میرے خیال سے وزیراعظم کو ایسا غلط انفارمیشن نہیں دے سکتا ہے کہ گراؤنڈ میں کچھ نہ ہو اور یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں یہ تاثر دینا درست نہیں ہے کہ ہیلتھ سہولیات نہیں ہیں۔