ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ (آن لائن) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے احسان نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں