اسلام آباد میں بھیک مانگنے پر مقدمہ درج کیے جانے کیخلاف خواجہ سراﺅں کا تھانے پر حملہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھیک مانگنے پر مقدمہ کیے درج کیے جانے کے خلاف خواجہ سراﺅں نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 مرکز سے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) شالیمار نے شہر میں بھیک مانگنے پر 9 خواجہ سراﺅں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ساتھیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے دیگر خواجہ سرا متعلقہ تھانے پہنچے اور مظاہرہ شروع کردیا۔ مظاہرے کے دوران خواجہ سراﺅں نے تھانے کے سامنے سڑک بلاک کردی جبکہ اس دوران پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا گیا۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراﺅں کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں