وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان کو شاید سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاجارہاہے،بجٹ کی تمام تیاری میں تمام محکمے اور کابینہ شامل رہی ہے تاہم حجم اور سیکٹورل الوکیشنز آخری دن آشکار کیاجاتاہے،ضلع آوارن کو بہتر مواصلاتی نظام دینے کے لیے کافی سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے بیان کو شاید سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے بجٹ کی تیاری میں تمام محکمے اور کابینہ شامل رہی ہے، البتہ اس کے حجم اور سیکٹورل الوکیشنز کو آخری دن آشکار کیا جاتا ہے اور باقاعدہ کابینہ کی منظوری کے بعد اس کو اسمبلی میں پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع آوارن کو بہتر مواصلاتی نظام دینے کے لیے کافی سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں ہوشاب آواران روڑ، آواران نال روڑ, بیلہ جا روڑ، پنجگور چیدگی آواران روڑ اور اس کے علاوہ آوران ڈیم سمیت متعدد اسکیمات وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے منظور کیے ہیں جو ساٹھ ارب سے زیادہ کے منصوبے ہیں


