عثمان کاکڑ کی بہادری جدوجہد اور انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

مسلم باغ:نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کو جس طرح خراج عقیدت پیش کیا وہ کبھی تاریخی راہوں میں مارا نہیں جاتا ہے عثمان کاکڑ کی بہادری جدوجہد اور اس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں نیشنل پارٹی اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار عثمان کاکڑ کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر طاہر بزنجو سینیٹر اکرم بلوچ، مرکزی فنانس سیکرٹری فدا دشتی، صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ، میر حاصل بزنجو کے صاحبزادے شاوس بزنجو مہراب بلوچ ڈاکٹر اسحاق بلوچ،علی لانگوبھی ہمراہ تھے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو لوگ اپنے شہداء کو اس طریقے سے خراج عقیدت پیش کرتا ہے وہ کبھی تاریخی راہوں میں مارا نہیں جاتا ہے نیشنل پارٹی کی طرف سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور ان کے کارکنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں جس دن سے عثمان لالا کے ساتھ یہ واقعہ ہوا ہے اس کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور عثمان لالا کہ بہادری اور جدوجہد اور اس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں