سبی، گیس کے بھاری بھر کم بلوں نے صارفین کو مسائل سے دوچار کر دیا
سبی؛سبی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو لوٹنے کا نیا طریقہ ایجاد کرڈالا پی یو جی اور سلو میٹر کے علاوہ ماہانہ بل جمع کرنے کے علاوہ 150روپے ماہانہ بلوں میں بقایا جات کی مد میں وصول کرڈالے گیس کے بھاری بھر کم بل صارفین کو مسائل سے دوچار کردیا گیس کے صارفین گھروں سے کنکشن کاٹنے پر مجبورہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی عوام مہنگائی سے مسئلہ مسائل کا شکار ہوچکے ہیں ایک جانب آٹاچینی گھی دالیں سبزیاں پھل فورٹ گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہورہے ہے تو دوسری جاب گیس کے بھاری بھر کم بلوں نے عوام کی رات کی نیندیں بھی آڑ دی ہے روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور ہویا سرکاری ملازمین گیس کے بھاری بلوں سے مشکلات کا شکار ہورہے ہے سوئی گیس سدرن کمپنی کی جانب سے سبی میں پی یوجی اور سلومیٹر کی آڑ کے علاوہ ماہ جون میں آنے والے بلوں میں صارفین کے بل جمع ہونے کے باوجود 137سے زائد بقایات جات کی مد میں وصول کیے گئے اور جن صارفین کے گھروں میں گیس کم استعمال کیا جارہا ہے ان کو بھاری بھر کم بل تھام دئیے جارہے ہیں گیس کے ماہانہ بلوں میں بھی یک دم ٹیکسز پی یو جی سلومیٹر چارجنگ کی بھرمار سے شہری مجبورا گیس کے کنکشن کاٹنے پر مجبور نظر آرہے ہے گیس کے بلوں کی درستگی کے لئے جانے والے صارفین سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفیسران اہلکار مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرتے ہے جس سے گیس کے صارفین مایوسی شکار ہوتے ہیں عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر پیڑولیم سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی میں زونل منیجر سمیت عملے کو اخلاقیات کا درس دیا جائے اور قسط سمیت دیگر مسائل کو لے کر آنے والے صارفین کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے۔


