اپوزیشن انفرادی طور پر فنڈز مانگ رہی تھی، جو غیر قانونی تھا، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی

کوئٹہ :ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی پر حملہ کیا اور اس کا تقدس پامال کیا، اپوزیشن اراکین اب تھانے میں بیٹھے ہیں،ہم نے انہیں جیل میں بند نہیں بنا انہیں سرکاری مہمان بننے کا خود شوق ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی پر حملہ کیا اور اس کا تقدس پامال کیا،اپوزیشن اراکین تھانے میں بیٹھے ہیں،قانون کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی اور اب قانون کے تحت ہی واپس ہوسکتی ہیں اپوزیشن انفرادی طور پر فنڈز مانگ رہی تھی، جو غیر قانونی تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مفاد کی خاطر اپوزیشن ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کرے۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انفرادی طور پر فنڈز مانگ رہی تھی جو غیرقانونی تھا، بلوچستان کے عوام کے مفاد کی خاطر اپوزیشن ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر سمیت 14 اراکین تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ایف آئی آر کے خاتمے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکومتی اراکین نے اپوزیشن کو ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کروائی تھی جبکہ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ جب تک ایف آئی آر کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا وہ تھانے میں ہی موجود رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں