عبیداللہ کاسی کی اغوا ہونے پر لوگ ایجنسیوں اور فورسز پر غلط الزام لگا رہے ہیں، تفتیش کرنا ہوگا، نور محمد دمڑ
کچلاک: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کچلاک میں اے این پی کے رہنماء ملک عبیداللہ کاسی کے حوالے سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود اے این پی کے رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کی اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آغوا ء کاروں کو معلوم کرنا تفتیش کرنا ہوگا لوگ غلط الزامات لگا رہے ہیں لوگ اس معاملے پر اپنی سیاست کررہے ہے ایجنسیوں کے نام فورسز کے نام لے رہے ہے یہ غلط بات ہے جب تک تحقیقات نہ ہو صحیح تفتیش نہ کیا جائے ہمارے ایجنسیز اور فورسز قطً یہ کام نہیں کر رہے ادارے ہمار حفاظت کے لئے ہے پھر بھی معلومات کرنی چاہی ہے تحقیقات کرنی چائے ہے صوبائی وزیر نے احتجاجی کیمپ میں شرکاہ سے مزید خطاب میں کہا کہ حکومت ہر حوالے سے آپ کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ کرینگے جب اغوا کار معلوم ہوگیا تو ہم آپ کے ساتھ ہر قربانی کے لئے تیار ہے آج یہ واقعہ ملک عبید اللہ کاسی کے ساتھ پیش آیا اور انکا خاندان پریشانی سے دو چار ہے کل کسی اور کے ساتھ بھی یہ واقعہ ہوسکتا ہے اور ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے آئے پہلے ہم سب ملکر ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہوکر ملک عبیداللہ کاسی کی بازیابی کیلئے کوششیں کرے انہوں نے یہ بھی کہاکہ کوئی بھی اپنے قومی مفادات کو کسی معمولی چیز کیلئے قربان نہیں کرسکتاہے لیکن ہمیں قومی مفادات کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہے قومی مفادات ہر ایک کوعزیزہے جس پر کوئی بھی کوئی بھی پشتون سمجھوتہ نہیں کرتاآئے سب ملکر جرگہ کرے اور اپنے قوم کے مسئلے مسائل کو جرگے کے زریعے حل کرے صوبائی وزیر نے کہا کہ اے این پی حکومت کا حصہ ہے ہم سب نے ملکر سب سے پہلے ملک عبیداللہ کاسی کی بازیابی اور انکے اغواء میں ملوث افراد کا سراغ لگانا چاہے ہم اپنے قومی مفادات کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے قومی مفادات سب زیادہ عزیز ہے انہوں نے کہاکہ پشتون قوم کی مفادات کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ قومی مفادات ہرقسم کی سیاست بالاتر ہونا چاہے صوبائی وزیر نے ملک عبیداللہ کاسی کی اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جلد ازجلد بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا


