گڈانی،بیوی سے رنجش پر باپ نے 6 ماہ کے بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا
گڈانی(نمائندہ انتخاب )بیوی کے ساتھ معمولی سی رنجش پر ایک ظالم باپ نے اپنے 6 ماہ کے معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ملزم کو گڈانی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق گھریلو رنجش سے تنگ آکر ایک درندہ صفت شخص نے اپنی ہی 6 ماہ کے معصوم بچے جس کانام طاہر بتایا جاتا ہے کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈانی پولیس کے ایس ایچ او محمد ہاشم رونجہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے گڈانی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش شروع کردی گڈانی پولیس کے مطابق بچے کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے ملزم طارق کو گڈانی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments


