کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ پر زوردار دھماکہ
کوئٹہ :کوئٹہ کے ائیرپورٹ پر دھماکہ، سیکورٹی اہلکا روں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر عسکری پمپ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں سیکورٹی اہلکا ر مبین، شرجیل، زین الدین، نیاز اور اصغر و دیگرشامل ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا بلکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائربریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا ہے، دھماکے کی نوعیت و دیگر سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔
Load/Hide Comments


