بلوچستان حکومت کی غلط حکمت عملی سے ملک میں کورونا پھیلا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کھا کہ بلوچستان حکومت اپنی نااہلی و ناکامیوں کابوج دوسرے پر ڈالنے کے بجائے اس کی ذمہ داری قبول کریں اور اس بات کو تسلیم کریں کے ان کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے کرونا وائرس آج پورے ملک میں پھیل چکا ہے تفتان سے کرونا وائرس کو سرکاری پروٹوکول میں بلوچستان، سندھ اور ملک بھر میں پہنچایا گیا اس کار خیر میں وزیراعلی بلوچستان اور ان کی پی ڈی ایم اے کی ٹیم پیش پیش تھی اور وفاق پاکستان سے غیر آئینی وفاقی وزیر برائے صحت محترم ظفر مرزا ان کے ساتھ شریک جرم تھے۔ ترجمان نے کہاکہ کی ہماری تنقید پر حکومت بلوچستان اور ان کی غیر آئینی مشیران کا ٹولہ سیخ پا ہوئے کہ ان پر الزام آگیا کہ ایک رات میں انھوں نے بی ایم سی میں آئسولیشن وارڈ بنائی یہ تو برسراقتدار ٹولے کی صلاحیت ہے جسے ہم نہیں پورے ملک کے عوام تسلیم کرتے ہیں کہ یہ واحد گروپ ہے جس نے تاریخ میں رکارڈ قائم کیا ہے ایک تین دن میں سیاسی پارٹی بنا کر ملک میں انتخابات بھی جیت گیا ہے دوسری بات یہ کہ اس پر ان کو غصہ کیوں آرہا ہے کہ ان پر الزام لگا دیا گیا ہے کہ راتوں رات بولان یونیورسٹی میں ائسولیشن وارڈ بنائی اس پر تو انھیں خوش ہونا چاہیے کہ ان میں اتنی صلاحیت موجود ہے دراصل غصہ ہمارے معززین کو اس بات پر ہے کہ انھوں نے وزیراعظم پاکستان جو پوری دنیا کو ماموں بنا کر پرتا ہے اس کو بلوچستان حکومت نے چونا کیسے لگایا ہمارا اعتراض دراصل وزیر اعظم پاکستان کو چونا لگانے سے نہیں ہے ہمارا بنیادی اعتراض یہ ہے کہ یہ سب کچھ کرنے اور دیکھانے کی ضرورت ہی نہیں تھا بلکہ بلوچستان کے عوام کا کرونا وائرس سے متعلق کیس کو حقیقی و صحیح انداز میں پیش کرکے اس مشکل صورتحال سے بلوچستان کے عوام کو نکالنے کی درست حکمت عملی بتاتے اور یہ بتاتے کہ ہمارے مسیحا ڈاکٹرز حضرات ہڑتال اور احتجاج پر ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں حفاظتی سامان مہیا کیے جائیں تاکہ کرونا وائرس سے لڑسکیں جبکہ بلوچستان حکومت نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم کرونا سے لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے یہ افسوسناک اور قابل مذمت اقدام تھا جس کی ہم نے نشاندہی کردی جس پر موصوف آگ بگولا ہوگئے ہیں۔