عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے

کوئٹہ:وزیر اعظم پاکستان عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد،پورٹ فری زون میں کاروباری ادراوں کے لئے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر وزیر اعظم پا کستان عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے کو عملدرآمد کے معاہدے،گوادر شہر کے لئے ڈیسیلینشن پلانٹ لگانے کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کر یں گے اور حکومت چین کی جانب سے ساؤتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں