این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد
کوئٹہ:ملک بھر میں اندروں شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے مویشی منڈیوں سے متعلق عالمگیر وباء کورونا وائر سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی کیلئے منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیزپر عمل کرنا ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے عید الاضحی کیلئے جاری ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔این سی او سی کے مطابق تمام اسٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہیتاہم اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


