مینگل قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد
قلات: مینگل قبائل کا گرینڈ جرگہ خلق شہید میر لونگ مینگل دشت گوران میں زیر صدارت سردار محمد اسحاق مینگل منعقد ہوا۔ جس میں مینگل قبائل کے تمام مندوبین بشمول سرداران،سراوان،جھالاوان کے سرکردہ رہنماوں مینگل قبائل کے سرخیل رہنما میر قمبرخان مینگل، سردارزادہ میرجہانزیب خان مینگل،سردارزادہ میر عبداللہ جان مینگل،حفیظ الملک مینگل، میر بہادر خان مینگل، میر خورشید مینگل، سردارعبدالصمد مینگل، میر نادر خان مینگل،میر آریان خان مینگل،میر موسی خان مینگل، سردار یونس مینگل، میر عبدالرسول مینگل، ٹکری حبیب اللہ مینگل، زبیر زگر مینگل،شفیع مینگل،غلام دستگیر مینگل سمیت ہزاروں کی تعداد میں مینگل قبائل کے سفید ریش،نوجوانوں، علما کرام، مشائخ نے شرکت کی۔جرگے کا مرکزی ایجنڈا تنازعہ دشت گوران کے فیصلے جوکہ ثالثین مینگل نے جس میں شہزادہ آغا موسی جان،چیف آف سروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی،نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے دشت گوران کے تنازعے اراضیات کا فیصلہ کیا جس کی کاپیاں تمام فریقین و دیگر سربراہان کو ارسال کیں مذکورہ فیصلے کو تمام مینگل قباتئل نے گرنیڈ جرگہ میں یک جان ہوکر فیصلہ کو قبول کیا اور تمام معزز ثالثین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مینگل قبائل کو مبارکباد پیش کی کہ وقت اور حالات نے ثابت کیا کہ گزشتہ 20سال سے مینگل قبائل کے سرخیل رہنما میر قمبر خان مینگل اور انکے فرزندوں کی جدوجہد رنگ لے آئی کہ آج تمام بلوچستان کے حقیقی قبائلی رہنماوں نے مینگل کے حق ملکیت تسلیم کرکے فیصلہ کیا۔جرگہ شرکا نے عہد کیا کہ مینگل قبائل اپنی جدی و پشتی جائیداد دشت گوران کی اراضیات کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جرگہ شرکا نے امن بھائی چارگی کو فروغ دینے پر زوردیااوراس بات پر زوردیا کہ چھتر پلیجی سمیت جہاں بھی مینگل قبائل کی اراضیات پر دیگر اقوام قابض ہیں انکو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مینگل قبائل اپنی اراضیات کو واگزار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور واگزار کرکے رہیں گے۔


