صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، محمد خان لہڑی

ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں حلقہ انتخاب سمیت دیگر علاقوں میں ترقیاتی تیزی سے جاری ہیں، بلیک ٹاپ روڈز علاقے کی تقدیربدلنے میں اپنا کردارادا کرتی ہیں دیہاتوں کو شہروں سے ملانے بلیک ٹاپ سڑکیں زیرتعمیر ہیں جس سے علاقے میں انقلاب برپا ہو گا اورعوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہونگی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد علاقے گوٹھ حاجی منظور حسین ہجوانی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور صوبائی مشیر وزیر حاجی محمد خان لہڑی کے اعزاز میں ہجوانی قومی اتحاد نصیر آباد کے چئیرمین زاکر حسین ہجوانی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ظفر علی ہجوانی،حضور بخش ہجوانی، صدر الدین جمالی، عبدالرسول چانڈیو ، صوبہ خان دشتی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ہجوانی قومی اتحاد نصیر آباد کے چیرمین زاکر حسین ہجوانی سمیت دیگر افراد نے کہا کہ نیشنل ہائی وے ٹول پلازہ سے قیدی شاخ محبت شاخ بالان شاخ سے باری شاخ تک روڈ اور ٹریمنڈی سے مختلف گوٹھوں سے ہوتا ہوا گوٹھ حاجی منظور حسین ہجوانی گوٹھ محمد شریف ہجوانی گوٹھ میر سبز علی عمرانی گوٹھ شیر محمد چانڈیو گوٹھ حاجی رحمت اللہ لک گوٹھ پیر محمد موسیانی سے ہوتا ہوا بالان شاخ تک روڈ منظور کروانے پر صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی کا شکریہ ادا کیا صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں عوام کو کبھی بھی تہنا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں