ضیاء لانگو کازیارت کے ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے زیارت کے تحصیل سنجاوی کے علاقے وچہ ونی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ میری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوں ہیں۔
Load/Hide Comments


