صدرعارف علوی نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا ہے
کوئٹہ (انتخاب نیوز ) بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا۔صدر مملکت عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور انہوں نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھی ظہور آغا کو حکمران جماعت تحریک انصاف نے ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔
Load/Hide Comments


