بلوچستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 2مریض جاں بحق

کوئٹہ :بلوچستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 2مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 106مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، صوبے میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعد اد 317ہوگئی۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 7جولائی کو صوبے میں کورونا کے مزید 2مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اس طرح صوبے میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 317ہوگئی اس کے علاوہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مزید 106افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اور 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 11.16فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 950افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 106کے نتائج مثبت آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں