ایران سے مکران کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری ہے، کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اور دن کے اوقات کارمیں ایرانی حکام کی جانب سے بجلی کے کوٹہ میں کمی کر کے صرف 8میگاواٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے اور اِسی لوڈکومدنظررکھتے ہوئے مکران ڈویژن کے مختلف فیڈروں کو مرحلہ وار لوڈمینجمنٹ کے زریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ایران کیجانب سے رات 12بجے سے صبح8بجے تک مکران ڈویژن کو 80میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے جس کے بعد اِس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک تمام علاقوں کو مکمل لوڈکے ساتھ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز صبح8بجے سے ایران سے مکران کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کامسئلہ درپیش آیا۔ جس کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع یعنی تربت،گوادراورپنجگورکے علاقوں کوبجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔تاہم اس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔کیسکوترجمان کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقہ مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کوہمسایہ ملک ایران سے 100میگاواٹ بجلی ملتی ہے اور یہ بجلی جیکی گور۔ مندانٹرکنکشن پر 132KVٹرانسمیشن لائن سے درآمد کی جارہی ہے۔علاو ازیں 2میگاواٹ بجلی سرحدی علاقہ تفتان اور2میگاواٹ ماشکیل کیلئے 20Kvڈسٹر ی بیوشن لائن کے زریعے درآمد شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں