اسپورٹس کے شعبے میں مکران سے اچھے کھلاڑی ابھر کر آ رہے ہیں، عمران گچکی
گوادر : سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان میرعمران گچکی نے کہا ہے کہ اسپورٹس کے شعبے میں مکران سے اچھے کھلاڑی ابھر کر آرہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ مکران سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اوررہنمائی کریں،اگست کے مہینے میں اورماڈہ میں سندھ بلوچستان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سندھ بلوچستان کی ٹیمیں حصہ لینگی مکران کے کھلاڈیوں کو مواقع فراہم کریں گے اور ان کے اپنے علاقوں میں انہیں بین الاقوامی سطح کی سہولتیں فراہمی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی کی معروف شخصیت بہار علی مرادسے ملاقات کے دوران کیا اس سے قبل بہار علی مراد نیکہاکہ فٹبال اور کرکٹ کے حوالے سے پسنی ہمیشہ سے زرخیزعلاقہ رہا ہے اور ماضی میں یہاں پر نامور کھلاڑیوں کا جنم ہوا ہے انہوں نے سیکرٹری اسپورٹس سے مطالبہ کیا کہ پسنی کرکٹ اسٹیڈیم،فٹبال گراونڈ کی تعمیر،پسنی کے فٹبال اور کرکٹ ٹیموں کو کھیلوں کے سامان مہیا کیے جائیں تاکہ وہ انہماک سے اپنی کھیل پر توجہ دے سکیں، پسنی پبلک ویلفئیر کلب میں انڈورگیمز کے لیے دو کمرے تعمیر کیے جائیں تحصیل اور ضلع کی سطع پر ٹورنامنٹس کے انعقاد کئیجائیں ان سہولیات کی فراہمی سے کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیداہوگااوروہ اپنے علاقے اور صوبے کا نام مزید روشن کریں گے۔سیکرٹری کھیل نے بہارعلی مراد کو یقین دلایاکہ پسنی کے اسپورٹس کلبزکو سامان کی فراہمی اور گراؤنڈز کی تعمیر و تذہین آرائش کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔


