مثبت کیسوں میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر من وعن عملدر آمد کرنا ناگزیر ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، بے احتیاطی اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کیسوں میں اضافے کا خدشہ ہے، آج کی گئی احتیاط ہمیں چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔مثبت کیسوں میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، عثمان بزدار

اپنا تبصرہ بھیجیں