حکومت اور عسکری اداروں کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے، ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے وزیراعظم کے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے عندیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کرنا پاکستان خصوصاً بلوچستان میں امن و خوشحالی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے حکومت اور عسکری قیادت کی مثبت سوچ اور مذاکرات کا فیصلہ قابل تحسین عمل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و خوشحالی ہی مضبوط و ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے پاکستان کی بقاء و سلامتی اور ترقیاتی عمل میں حکومت اور عسکری اداروں کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند بات ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات کے عمل کو گزشتہ حکومتوں کی طرح صرف اعلانات تک ہی محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ اس فیصلے کو فوری اور ترجیح بنیادوں پر عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان کے حقیقی مسائل کی نشاندہی ہو اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے بلوچوں کے حقیقی اور مثبت سوچ رکھنے والے رہنماؤں سے رابطہ کیا جائے اور مثبت سوچ اور اقدامات سے انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمارے ناراض بلوچ بھائی بھی پاکستانی قومی دھارے میں شامل ہو کر پاکستان خصوصاً بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کا آپریشنل ہونا خوش آئند ہے۔گوادر میں 60 ایکڑ پر فری زون کی تکمیل 2200ایکڑ پر فیز ٹو کا آغاز اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی شروعات ہیں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، کنیا، یمن، اور عرب ممالک کی سی پیک میں اظہار دلچسپی اور سی پیک میں وزیر اعظم کی غیر معمولی دلچسپی گیم چینجر ثابت ہو گا۔ چیئرمین سی پیک کے اقدامات قابل ستائش ہیں فول پروف سیکورٹی کی وجہ سے سرمایہ کار کو حوصلہ ملا ہے گوادر سمارٹ سٹی چائنیز فری زون کی طرح کا پیکیج دے کر مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں وزیر اعظم کے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے،60ایکڑ پر فری زون کی تکمیل اور وزیر اعظم کی طرف سے 220ایکڑ پر فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھنے کا خیر مقدم کیا ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز نے گوادر ایئرپورٹ کے سنگ بنیا د رکھنے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کی تیزی سے تعمیر مکمل کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے اور کہا ہے گوادر سمارٹ سٹی کے لیے فری زون کا پیکج دے کر مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے عرب امارات، سعودی عرب، یمن اور دیگر ممالک کی سی پیک میں اظہار دلچسپی پر اظہار مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی غیر معمولی دلچسپی اس خطے میں نئے دور کا آغازثابت ہو گی۔


