پی پی پی نے عوامی مفادات کے لئے سیاست کو اپنا نصب العین سمجھا ہے، چنگیز جمالی

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوامی مفادات کے لئے سیاست کو اپنا نصب العین سمجھا ہے اور اصولی موقف پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا (ن) لیگ کی مفادات پر مفاہمت کی سیاست عوام جان چکے ہیں کشمیر الیکشن (ن) لیگ کو ثابت کر دے گا کہ کشمیری بھٹو کے ویژن اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کے داعی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ جو لوگ آج پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات عائد کرکے اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں وہ اس امر سے ناواقف ہیں کہ ملک کے عوام ان کی دوہری سیاست کو بخوبی جانتے ہیں دوٹو ک موقف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا شیوا ہے جنہوں نے ہمیشہ عوا م کے مفادات کو مقدم رکھا یہی وجہ ہے کہ آج پورا پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی جانب دیکھ رہا ہے کہ کیونکہ قوم جانتی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی وہ شخصیت ہیں جو مفادات کی سیاست کرنے والے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی ناصرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی بلکہ ان سیاسی نابلد لوگوں کو یہ پیغام دے گی کہ اب وہ بے بنیاد الزامات خوشنما نعروں سے عوام کو بہلانہیں سکتے کشمیر کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں