کیچ،گوادر اور پنجگور،تینوں اضلاع میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ جاری
کوئٹہ:مکران کے اضلاع کیچ،گوادر اور پنجگورمیں بجلی کا بحران جاری ہے تینوں اضلاع میں یومیہ بجلی کی 12 سے زائد گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے۔مکران کے تینوں اضلاع کیچ،گوادر اور پبجگور میں بجلی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی ایران سے 100 کی بجائے دن کے وقت صرف 10 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے تینوں اضلاع میں یومیہ 12 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے ترجما ن کیسکو کے مطابق ایران سے مکران ڈویژن کو دن کے وقت 10میگاواٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے کیچ، گوادر اور پبجگور کے اضلاع کو مرحلہ وار لوڈمینجمنٹ کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ رات 12بجے تا صبح8بجے تک مکران ڈویژن کو70سے 80میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے،توقع ہے کہ مکران ڈویژن میں بجلی کی صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔کیچ،گوادر اور پنجگور،تینوں اضلاع میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ جاری


