ناراض بلوچوں سے عمران خان کا مذاکرات کا فیصلہ قابل قادر ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ

کوئٹہ:بلوچستان مستقل قیام امن کیلئے ناراض بلوچوں سے وزیراعظم کا مذاکرات کا فیصلہ قابل قدر ہے آنے والے دنوں میں اس فیصلے کے دوررس اثرات نظرآئیں گے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوراندیش فیصلوں اور دلیرانہ پالیسی وموقف کے ذریعے پوری دنیا میں ایک عالمی لیڈر کا مقام حاصل کرلیاہے، اب تک انہوں نے جو بھی فیصلے کئے انکا ملک وقوم کو بھرپور فائدہ ہواناراض بلوچوں سے مذاکرات کا فیصلہ بھی قابل قدر ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فیصلے کو جلد عملی جامہ پہنایاجائے تاکہ پورے صوبے میں مکمل امن قائم ہوسکے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مدبرانہ فیصلوں سے ملک کا کھویاہوا وقاربحال اور خطے میں خوشحالی کے دور کا آغاز ہورہاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں